816

سوات ، بحرین پولیس کی بروقت کارروائی ، لڑکی بازیاب

(بازیرہ ڈاٹ کام ) بحرین پولیس کی بروقت کارروائی ، اغواشدہ نوجوان لڑکی کو 48گھنٹوں کے اندر اندر بازیاب کرالیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے علاقے کلنبڑ سے نوجوان لڑکی مسماۃ ’’س‘‘ دختر دل جان کو اغواء کیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او بحرین امیتاز خان کی معیشت میں ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر پہاڑی علاقے سے بازیاب کرانے کے بعد والدین کے حوالے کردیا ہے تاہم کارروائی کی اطلاع پانے پر اغواء موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں