885

سوات ، شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے JIاور JUIکے زیر اہتمام نشاط چوک میں جلسہ منعقد

شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی زیر اہتمام نشاط مینگورہ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شام اور برما مسلمانوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائیں ۔ احتجاجی مظاہرہ امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین کی زیرصدارت منعقدہوا بعدازاں نشاط چوک سے مین بازار ہوتے ہوئے گرین چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین ، جے یو آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں پر ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ بچوں ، عورتوں اور بے گناہ لوگوں کی قتل عام انسانی حقوق کی علمبرداروں کے لمحہ فکریہ ہے ، مسلم حکمران بے حسی اور غلامی سے نکل کر شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں