287

سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے

بریکوت (ظاہرشاہ کمال)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، اے آر وائی نیوز کے شہزاد عالم صدر، جبکہ ایکسپریس نیوز کے شیراز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی کے مطابق گذشتہ روز سوا ت پریس کلب میں جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت غلام فاروق سپین دادا ہو ا، جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران صلاح الدین خان لالا اور سلیمان یوسفزئی سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سوا ت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے انتخابات برائے سال2021ہوئے، جس کے مطابق اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف شہزاد عالم سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر، نیو ٹی وی کے ہارون سیراج سینئر نائب صدر، جیونیوز کے محمد زیبر نائب صدر، ایکسپریس نیوز کے شیراز خان جنرل سیکرٹری،ڈان نیوز کے مراد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،اے ٹی وی کے شاہ اسد علی جائنٹ سیکرٹری اور ایف ایم پاور 99 کے ناصر عالم فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے، اس طرح ایگزیکٹیو کونسل کے لئے سینئر صحافی اور جیونیوز کے بیورو چیف محبوب علی، اے ٹی وی کے غفور خان عادل،پی ٹی وی کے فقیر گل لالا،خیبر پختونخوا ریڈیو (سوات ریڈیو)کے عصمت علی اخون، سیون نیوز کے محمد حیات چمن اور اب تک ٹی وی و ریڈیو پاکستان کے خورشید عمران منتخب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں