607

سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تحصیل ناظم اکرام خان کے ساتھ ملاقات

سوات(بازیرہ ڈاٹ کام) سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تحصیل ناظم اکرام خان کے ساتھ ملاقات، علاقائی مسائل پر بحث تحصیل ناظم کا کا الیکڑانک میڈیا کے قیام پر مبارکباد، تفصیلات کے مطابق سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد کا تحصیل ناظم اکرام خان کے ساتھ ملاقات میں مینگورہ کے مسائل پر بحث الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے بارے میں تحصیل ناظم کو آگاہ کیا الیکٹرانک میڈیاکے صدر نیازاحمدخان نے اکرام خان کو الیکٹرانک میڈیا کے اہمیت اور ایسوسی ایشن کے اغراض مقاصد سے تحصیل ناظم کا آگاہ کیا، انہوں نے سوات میں ذمہ دارانہ رپوٹنگ اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے الیکٹرانک میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے الیکٹرانک میڈیاکے تمام ممبران اور کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی، انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ الیکڑانک میڈیا کے تمام ممبران جانے پہچانے چہرے ہیں جوکہ برسوں سے علاقے کی خدمت کررہے ہیں ۔تحصیل ناظم ان کے ساتھ ہرقسم تعاون کریگی ۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ بابوزی تحصیل کو ترقیاتی کاموں میں کئی مشکلات درپیش ہے جس میں غیر ضروی مداخلت کی جارہی ہے۔ الیکڑانک میڈیا عوامی مفادات کے پیش نظران مسائل کو اجاگرکریں ، ماس موقع پرالیکٹرنک میڈیا کے چیئرمین شیرین زادہ نے ان کویقین دلایاکہ عوامی مسائل اور علاقے کو درپیش مسائل کو تمام الیکٹرانک میڈیاپر اجاگرکیاجائیگا ۔اس سے قبل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعید الرحمان نے کابینہ کے ارکان کاتعارف کیا، ملاقات میں سینئر صحافی سیدشہاب الدین، سلیم اطہر، شفیع اللہ ،انور انجم،شوکت علی جبکہ ٹی ایم اے کے سپرڈنٹ مصباح الدین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں