882

سوات محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں کے معائنہ کا سلسلہ جاری

سوات محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں کے معائنہ کا سلسلہ جاری ،روزانہ کی بنیادپرکئی سکولوں کی انسپکشن کی جاتی ہے،سکولوں میں نئے کمروں،باﺅنڈری وال،گروپ لیٹرین اورواٹر سپلائی کی مد میںفراہم کردہ کنڈیشنل گرانٹ کے صحیح استعمال کا بھی جائز ہ لیا جاتا ہے،غیرحاضر اساتذہ کی تنخواہیں کاٹ دی جاتی ہےں،اس حوالے سے ایس ڈی ای او تحصیل بابوزئی فضل خالق نے گذشتہ روز ملوک آباد،اسلام پور ،مرغزار ،کوکڑئی ،سپل بانڈئی اور دیگر علاقوں میںسکولوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کے حوالے سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سکولوںسے آگے بڑھاناہمارے اہداف میں شامل ہے اور ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج تحصیل بابوزئی کے بیشتر سکولوں کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے،انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کئی سکولوں میں جاکر طلبہ کا یونیفارم اورچوکیداروں کا یونیفارم سمیت اساتذہ کی کارکردگی کا معائنہ کرتی ہے اورجس سکول کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہو اس سکول کے ساتذہ کی تنخواہیںکاٹ دی جاتی ہیں،انہوںنے کہاکہ معائنہ کے دوران ہم نے یہ بات محسوس کی ہے کہ اس وقت بیشتر سکولوں کی کارکردگی کافی بہتر ہے جس پر ہمیں فخر ہے،انہوں نے کہاکہ سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر،باﺅنڈری وال ،لیٹرین وغیر ہ کیلئے کنڈیشنل گرانٹ دیا جاتا ہے ہم اس کا بھی معائنہ کرتے ہیں کہ یہ گرانٹ صحیح طریقے سے خرچ ہواہے یا نہیں اس کے علاوہ سکولوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ طلبہ اور سٹاف کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے ،انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم کی کوششوں سے بیشتر سرکاری سکولوں کی کارکردگی پرائیویٹ سکولوں کے نسبت کا فی بہترہوئی ہے تاہم ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ تمام سرکاری سکولوں کو کارکردگی کے حوالے سے آگے بڑھائیں اور ہماری یہ کوششیں رنگ لارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں