1,020

سوات میں جماعتہ الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور تنظیم پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات میں جماعتہ الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور تنظیم پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سوات پر یس کلب کے سامنے جمع ہو کر احتجا ج کیا اور حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس جماعہ الد عوة اور حافظ محمد سعید کے حق میں اورانڈیا و امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آزادی جموں وکشمیر سوات کے چیئرمین ابو سیاف نے کہاکہ امریکہ کے دباو¿ اور انڈیا کی خوشی کیلئے حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا گیا ہے اور جماعتہ الدعوة پا بندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید پر کوئی کیس نہیں بلکہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھارہے ہیں جس پر انہیں نظر بند کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں کشمیر پر کوئی بات نہ کرسکے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی دباو¿ کی کوئی پرواہ نہیں ، ، پاکستان کی حفاظت اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے ، ان پابندیوں کے خلاف جماعتہ الدعوة عدالت میں کیس لڑے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلی بھی عدالتوں سے انصاف ملا اورامید رکھتے ہیں کہ آئندہ کیلئے بھی انصاف ملے گا ،انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محب وطن شخصیت حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور جماعة الدعوة پر پابندی ختم کریں اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہمارا پر امن احتجا ج جاری رہیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں