177

سوات میں شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے چینہ مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔

سوات میں شام کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے چینہ مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ سوات سمیت صوبہ بھر میں کورونا وباء کی صورت حال کے پیش نظر شام کے بعد مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث رات کے وقت خریداری کرنے والے لوگ بھی صبح سے شام تک عید کی خریداری کرتے نطر آتے ہیں، لوگوں کی رش کی وجہ سے جہاں بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تو دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاو میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔شام کے لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کرنے والی خواتین صبح سویرے بازاروں کا رخ کر لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق مینگورہ کے مصروف ترین بازار چینہ مارکیٹ سمیت دیگر خواتین کی مارکیٹوں میں شام تک خواتین کی کثیر تعداد خریداری کرتی نظر آتی ہے ، لاک ڈاون کی وجہ سے بازاروں میں شام تک لوگوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے ، لوگوں کے رش میں اضافے کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں