583

سوات میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 17,18اپریل کو سوات سائنس فیسٹول کا اعلان

سوات میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 17,18اپریل کو سوات سائنس فیسٹول کا اعلان سوات میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 17,18اپریل کوگراسی گراونڈ میں سوات سائنس فیسٹول کا انعقاد ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذرشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی محمد طاہر خان ، رجسٹرار سوات یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شیر، پرنسپل جہانزیب کا لج شوکت بیگ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ، اسٹنٹ کمشنر چارباغ، پی ایس ایم اے سوات کے صدر، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مردانہ و زنانہ کے نمائندوں نے شکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد خان نے کہا کہ پاکستا ن کی زیادہ تر آبادی پر نوجوانوں پر محیط ہے۔بد قستمی سے پورے پاکستان میں سائنس اور ریاضی کے تعلیم کا وہ اہمیت نہیں دیا جاتا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائنس میلہ میں ملک بھر سے سائنس دان اور ماہرین شرکت کرینگے۔انھوں نے کہا کہ فیسٹول میں سرکاری اور پر ائیوٹ تعلیمی ادارے نہ صرف شرکت کرینگے بلکہ اپنے سٹال بھی لگایئنگے ۔ انھوں نے کہاکہ میلہ میں قومی اور بین الاقوامی ریکارڈ بھی بنائے جائے گا۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ اس میلے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے مستقبل کے سائنس دانوں کیلئے راستہ ہموار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں