900

سوات میں عیسائی برادری نے کرسمس ڈے کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا

سوات میں عیسائی برادری نے کرسمس ڈے کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا،. پہلی بار پولیس نے عیسائی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس ڈے منایا،مینگورہ کے چرچ میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان نے ڈی پی او سوات عباس مجید مروت کے ہمراہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور پادری سموئیل گِل کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر پاک فوج کے کیپٹن عمر بھی موجود تھے ،سوات کے چرچ میں عیسائی برادری نے اپنی مذہبی رسومات اداکیں،خواتین کی بڑی تعداد نے بھی مذہبی رسومات میں شرکت کی،پادری سموئیل گل نے اس موقع پر خطاب کیا اور کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں اورملک کی سلامتی کے لیے ایک جاں ہوکر کام کریں گے ،انہوں نے کہاکہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی تینتیس سالہ زندگی میں امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا آج ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں گے ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی اوسوات عباس مجیدمروت نے کہاکہ اسلام مذہب ،رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت اور عزت کی درس دیتا ہے اور آج ہم عیسائی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور مل کر اس ملک کی حفاظت کریں گے ،کرسمس ڈے کے موقع پر ملک میں امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں