343

سوات میں وقت مقررہ سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنےپر اب تک 25 اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے

سوات میں وقت مقررہ سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنےپر اب تک 25 اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق سوات میں پرائیوٹ اسکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے اس اعلان کے تحت نجی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی
ڈپٹی کمشنرسوات نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کو پہلےسے آگاہ کیاتھا کہ مقررہ وقت سے پہلےتعلیمی ادارے نہ کھولیں تاہم ایسا نہ کیا گیا۔انھوں نےبتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کریں گے
صدرپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن احمد شاہ نے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے انھوں نے کہا کہ اساتذہ کو گرفتار کرکےمقدمات بنائے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےحلقے کے اسکولوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے
احمد شاہ نے سوال کیا کہ کیا بچوں کوپڑھانا جرم ہے انھوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ نے کارروایئاں نہ روکیں تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں