459

سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 27 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 782 ہوگئی۔ مزید 5 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب افراد کی تعداد 336 ہوگئی۔ سوات میں کل 3377 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2276کے نتائج منفی اور782 کے مثبت آگئے۔ 319 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک سوات میں نیگیٹو ریٹ67 فیصد، پازیٹو ریٹ223 فیصد اور صحت یابی کا ریٹ43 فیصد ہے۔ سوات میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہے۔ سوات میں سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل بابوزئی(مینگورہ) اور سب سے کم متاثرہ تحصیل بحرین (کالام) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں