698

سوات میں یوم شہدا ءشایان شان طریقے سے منایا گیا

سوات میں یوم شہدا ءشایان شان طریقے سے منایا گیا ،تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ہوگئی ،ملکی سلامتی اور شہداءکیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب ،گزشتہ روز سوات میں یوم شہداءمنایا گیا جس میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا اخری روز کبل پولیس لائن میں شہداءکیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس ملاکنڈ ریجن اختر حیات خان ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اعجاز خان سمیت افسران نے شرکت کی اس موقع پر شہداءکی روح کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے بھی دعائیں مانگی گئی ،اس موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات اعجاز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ءسوات پولیس کیلئے مشعل راہ ہے اور آج ان کے قربانیوں کی بدولت سوات میں مکمل امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء سمیت دیگر شہداءہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس مٹی کی حفاظت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں