616

سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالا جرگہ

سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالا جرگہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شعرا ،ادبا اور فنکاروں کے لئے اعلان کردہ وظیفہ میں بعض عناصر روڑے اٹکارہے ہیں ،صوبائی وزیر محمود خان اور محکمہ ثقافت نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو ہم پشاور میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ،جرگہ کے بانی چیئرمین بخت زردیا ب ،سرپرست اعلیٰ حمید اقبال گل رنگزئی ،صدر سعید اللہ خادم اور فیض علی خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے شعرا،ادبا اور فنکاروں کے لئے ماہانہ وظیفہ کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے پانچ ملین روپے بھی مختص کردئے گئے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بعض عناصر جو اسلام آباد اکیڈمی ادبیات سے بھی رقم وصول کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کا وظیفہ بھی لینے کی سعی میں ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر محمودخان فوری طور پر میرٹ کی بنیاد پر یہ رقم فراہم کرانے کے لئے اقدامات اکریں بصورت دیگر ہم پشاور جاکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں