987

سوات پریس کلب کے انتخابات ایک دوغلا پالیسی ہے.پریس ریلیز اواز سوات نیوز

مینگورہ (پریس ریلیز اواز سوات نیوز)سوات پریس کلب کے انتخابات ایک دوغلا پالیسی ہے جو دو گروپوں میں تقسیم ہیں اس کی وجہ سے سال پورا ہونے سے پہلے پہلے جو اپنے آپ کو سینئر صحافی مانتے ہیں آپس میں بیٹھ کر عہدوں پر ایک دوسرے سے ملی بھگت کر کے عوام کے سامنے ڈھونگ رچاکر اُن کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں اور یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ سوات پریس کلب کا الیکشن صحیح معنوں میں اختتام کو پہنچا کر عہدے تقسیم کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بات ختم ہو گئی اور فلاں فلاں بندے عہدوں پر فائز ہو گئے اِن صحافیوں نے بھی سیاسی لٹیروں رنگ پکڑ لیا اور سوات پریس کلب اپنے آباءو اجداد کی جاگیر سمجھ کر قابض ہو گئے ہیں لیکن یہ صحافی حضرات دن کو سپنے دیکھ کر اپنے آپ کو خوش اور عوام کو دھوکے میں رکھ کر یہ بھول رہے ہیں یہ پریس کلب سرکاری اور عوامی جگہ ہے یہ ان کی جاگیر نہیں ہے اور جب بھی اِن صحافی حضرات آپس میں ملی بھگت کر کے مذاکرات مکمل کر لی ہے تو عوام کی آواز صحیح معنوں میں انہی جگہ نہیں پہنچ سکتا تو اِن کے خلاف آوازِسوات کی ٹیم بھر پور مخالفت کرتا ہے اور حکومت سمیت تمام سرکاری اداروں سیاسی قائدین اور انفارمیشن کی اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ٹولے سے جلد از جلد یرغمال پریس کلب کو آزاد کراکر اور 7دن کے اندر اندر اس بات پر فوری طور پر نوٹس لیکر ان حضرات کو راہ راست پر لے آئیں اور صحیح معنوں میں ورکنگ صحافی کو آگے لا کر پریس کلب اور صحافی حضرات کی تقدس کو پامالی سے بچائیں ورنہ اِس کے خلاف آوازِ سوات کی ٹیم جو کہ حق سچ اور صداقت کے راہ پر چلنے والا سوات کیلئے ایک نئی پریس کلب کا اعلان کر کے اِس پریس کلب کی حیثیت کو ختم کریگا اور قبضہ مافیا گروپ کی قبضہ کو ختم کر کے کارکن صحافیوں کو منتخب کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں