820

سوات پولیس نے مشکل حالات میں اچھی ڈیوٹی کی مزید بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کریں ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آختر حیات خان

ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آختر حیات خان نے پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس نے مشکل حالات میں اچھی ڈیوٹی کی مزید بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کریں ،پولیس کے کاوشوں سے امن بحال ہوچکا ہے،نیت صاف کیوجہ سے معاملات حل ہوجاتے ہیں،اگر پولیس پر شکایات ہو تومعاملات میں رکاوٹ بن جاتی ہے،پولیس اپنے عہدے سے غلط فائدہ نہ اٹھایئے،پولیس تفتیش معاملات میں اپنا ریکارڈ درست رکھئے،کسی کیخلاف بد اخلاقی برداشت نہیں کرینگے،قانون کی بالادست کرنے چاہئے، سوات کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ، مذیدکہاکہ پولیس کے تمام تروسائل کو بروئے کار لاکر سماج دشمن عناصرکا خاتمہ کرینگے اورپولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ عوام اور پولیس کا رابطہ مظبوط رہے اور عوام پولیس شکایا ت کا سلسلہ ختم ہو قانون سب کے لئے ایک ہے اور جرم کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا ، تمام پولیس سٹیشنوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دئے جائیگی ،پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے عوام کے خدمت کیلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں،بعد ازاں انہوں نے جوانوں کے مسائل سُنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اس موقع پرڈی پی او سوات محمد اعجاز خان ، ایڈیشنل ایس پی سوات ارم عباسی،ایس اپر سوات بخت زادہ خان ،ایس پی ایف ار پی ،ایس سی ٹی ٹی ڈی ،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ پولیس کے جوان بھی تھے ،اور دربار ختم ہونے پر پولیس لائن کا بھی جائزہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں