934

سوات پولیس ٹریننگ سکول کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب

11خواتین سمیت133 ریکروٹس نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ، ریکروٹس نے دوران پریڈ سلامی کی اور ڈی آئی جی اختر حیات خان نے ان سے حلف لیا ، ٹریننگ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو انعامات سے بھی نوازا گیا ، تقریب سے ڈی آئی جی اختر حیات خان اور ٹریننگ سکول کے پرنسپل مبارک خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ ہونے والے ریکروٹس پر ملک و قوم کی خدمت اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسے انہیں فرض سمجھ کر خندہ پیشانی سے قبول کرنا ہوگا ،ریکروٹس کا جذبہ دیکھ کر یہ اطمینان ہورہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم کے حالات سے نمنٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ خواتین ریکروٹس کو ہر قسم کے چیلنجزکا مقابلہ کرکے خواتین پولیسنگ سیکٹر کو مضبوط بنا نا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ فارغ ہونے والے جوانوں کا مقصد صرف یہاں تک نہیں بلکہ پولیسنگ میں محنت اور بہتر خدمات دے کر ایک اعلیٰ مقام تک پہنچنا ہے کیونکہ مستقبل ان جوانوں کا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ سکول نے کم عرصہ میں ایک مقام حاصل کرلیا ہے اور اب تک 700سے زائد پولیس جوانوں نے یہاں تربیت پاکر پورے صوبے پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ، آخر میں پرنسپل ایس پی مبارک خان ڈی آئی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں