313

سوات ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)خیبر پختونخوا کی پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے

سوات بیورو رپورٹ، سوات ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)خیبر پختونخوا کی پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بناکر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔ عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)کا کلیدی کردار رہا ہے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کا ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کی منعقدہ میٹنگ سے خطا ب۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈی آر سی کانجو آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان، ڈی ایس پی کبل شیر افسر، ایس ایچ او کانجو مجیب عالم،چئیرمین ڈی ار سی کانجو ودیگر ڈی آر سی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے ڈی آر سی کے قیام اور آج تک کی کارکردگی پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آر سی کے عوامی تنازعات کے پر امن اور بلا معاوضہ فوری حل کرنے کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرے کے غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگانے کے بجائے فریقین کی باہمی رضامندی سے مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ عدلیہ ڈی آر سی کے غیر جانبدارانہ اور شفاف فیصلوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کی جانب سے بھر پور تائید اور پزیر ائی حاصل ہوئی ہیں۔ڈی آر سی کانجو کے چئیرمین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام ڈی آر سی ممبران عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ تقریب کے آخر میں ڈی آر سی کانجو کے ممبران نے ڈی پی او سوات کو روایتی شال، پکول اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں