398

سوات : کورونا کے مزید 11 کیسز، تعداد 191 ہو گئی

سوات میں مزید گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 191ہوگئی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سات نئے مریضوں کا تعلق تحصیل بریکوٹ کے علاقے کوٹہ سے ہیں جبکہ ایک مریض ملوک آباد،ایک رنگ محلہ،ایک منگلور اور ایک مریض کا تعلق سیدو شریف سے ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 1194کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 830افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 173 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ۔ اسی طرح ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 56 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 58 سالہ ولی رحمان جن کا تعلق رنگ محلہ سے ہے وہ انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد14 ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں