1,155

سوات کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک پولیسنگ میں شفٹ نظام شروع کرنے کا اعلان

سوات کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک پولیسنگ میں شفٹ نظام شروع کرنے کا اعلان ،ائندہ ہفتے سے شفٹ سسٹم کا اغاز ہوگا ،چوکوں میں ٹریفک سگنل اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جاینگے ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات عباس مجید خان مروت کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان ،انچارج ٹریفک سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب میں عباس مجید مروت نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام میں کافی بہتری ائی ہے اور شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں کیا گیا ہے اور اسمیں مذید بہتری کیلئے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں سوات کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک پولیسنگ میں شفٹ نظام شروع کیا جا رہا ہے جس سے ایک طرف ٹریفک اہلکاروں پر ڈویوٹی کابوجھ کم ہوجائیگا تو دوسری طرف ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوجائیگی اور ٹریفک کا نظام بھی بہتر ہوگا ،اس موقع انہوں نے فوری طور پر مذید نفری بڑھائی اور کل سے انکی ٹریفک کے حوالے سے تربیت کے اغاز کی ہدایت کی تاکہ ائندہ ہفتے سے شفٹنگ کے نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکیں ،عباس مجید مروت نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک میں مذید بہتری کیلئے سگنلز لگائے جا رہے ہیں اور ائندہ ہفتے میں پہلا سگنل سہراب چوک میں لگایا جا ئیگا اور دیگر چوکوں میں بھی اسکی تنصیب کی جائیگی جبکہ جلد ہی تمام سگنلز کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاینگے جس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی سمیت ٹریفک نظام مذید بہتر ہوجائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں