211

سوات کے مختلف علاقوں میں ایکسپنڈڈ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات کی ضلعی انتظامیہ نے سوات کے مختلف علاقوں میں ایکسپنڈڈ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تحصیل بابوزئی کے علاقوں امانکوٹ/فیض آباد, دنگرام /سنکوٹہ،گل کدہ ،کوکارئی، ملاکانان/لنڈے کس، وڈیگرام، قمبر، سیدوشریف، شاہدرہ/نوکلے،بحرین، مدین بریکوٹ غالیگے، کوٹہ ،چارباغ ،کبل براباخیل، برہ بانڈی،دیولی،ھزارہ،کانجو،کوز ابا خیل،کوز بانڈی،توتانوبانڈی، خوازہ خیلہ ،مٹہ دارمئ،مٹہ خریڑی میں اکسپنڈڈ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ان علاقوں میں شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر جامع عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں