432

سوات کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے.سوات ٹرانسپورٹ یونائیٹیڈ گروپ کے صدر مشتاق احمد سوات خان

سوات ٹرانسپورٹ یونائیٹیڈ گروپ کے صدر مشتاق احمد سوات خان نے کہا ہے کہ سوات کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ان ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور انکے بچے فاقوں پر مجبور ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات میں کرونا وباء کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ پر گزشتہ چالیس روز سے مکمل پابندی عاید ہے اور لوکل علاقوں سمیت دیگر شہروں کو جانے والے گاڑیاں بھی گیراجوں میں بند پڑی ہے اور مزدور بے روزگار ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹرانسپورٹ سے ہزراوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے جس کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کے بیوی بچے فاقوں پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ٹرانسپورٹر ز بھی ہے جنہوں نے قسطوں پر گاڑیاں لی ہے اور ان کے اوپر قسط بھی چڑھتے جا رہے ہیں لہذا حکومت سوات میں ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ انکا زریعہ معاش کا بندوست ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں