728

سوات یونیورسٹی کے علاوہ نیب ایم پی ایز ، ایم این ایز کی انکوائری نہیں کررہی ، ذرائع

سوات میں نیب نے سوات یونیورسٹی کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر انکوائری شروع کردی، ذرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی میں نیب کے اعلیٰ عہدیداران نے بنک اکاونٹس سمیت دیگر ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور وہ اس کی چھان بین کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق نیب سوات یونیورسٹی کے علاوہ دوسرے کسی پراجیکٹ کی انکوائری نہیں کرے گی، سوات یونیورسٹی کیخلاف ایم این اے مسرت احمد زیب نے نیب کو انکوائری کی درخواست دی تھی ، کیونکہ مستقل وی سی نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں مبینہ گھپلے ہونے کے انکشافات سامنے ارہے تھے، جس میں کرنٹ اکاونٹ مختلف بینکوں میں کھولنا شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سوات یونیورسٹی کے علاوہ کسے اور کیس کی انکوائری نہیں کررہی ،سوشل میڈیا پر ایم پی ایز ، ایم این ایز کی انکوائری اور تحقیقات کے خبروں کا انہوں نے تردید کردی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں