567

سول ہسپتال بریکوٹ کے کلاس فور عبدلاکبر کاسیاسی دباو پریونین کونسل سے باہر خوازاخیلہ تبادلہ کرنا غیر قانونی اور ناانصافی ہر مبنی ہے .کلاس فور ضلع سوات کے صدر سید خطاب

بریکوٹ ( ظاہرشاہ کمال )ال محکمہ جات کلاس فور ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے آزاد بریکوٹ پریس کلب میں کلاس فور کے مسائیل اور استحال کے بارے میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلاس فور کے حقوق کسی حال میں غضب نہیں ہونے دینگے سول ہسپتال بریکوٹ کے کلاس فور عبدلاکبر کاسیاسی دباو پریونین کونسل سے باہر خوازاخیلہ تبادلہ کرنا غیر قانونی اور ناانصافی ہر مبنی ہے جبکہ شور مٹہ سے بھی ٹرانسفر کئے گئے ہمارے کلاس فورکو ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کیا جائے اس موقع پر تحصیل بریکوٹ کی کابینہ کے علاوہ ضلع سوات بھر سے ائے ہوئے کلاس فور نے شرکت کی، ال محکمہ جات کلاس فور ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے کہا کہ صوبائی حکومت کلاس فور کو ذہنی بے چینی سے بچانے کے لئے انکی حقوق پر ڈھاکہ نہ ڈالے انہوں نے مذید کہا کہ ل ہسپتال بریکوٹ کے کلاس فور عبدلاکبرکا غیر قانونی تبادلہ جلد از جلد منسوخ کیا جائے اور مزکورہ کلاس فور اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا بد اخلاقی سے کام لیتا ہے تو اسکے ثبوت دے ہم اس تبادلے کو من و عن تسلیم کرینگے ،اگر یہ کسی سیاسی دباو کی وجہ سے ہوئی ہے تو ہم اس کو ہر گز ماننے کو تیار نہیں ہم متعلقہ حکام اور حکومت کو 26جنوری تک کا ڈیڈ لائین دینتے ہیں اگر مذکورہ کلاس فور کے تبادلے منسوخ نہ ہوئے تو 27جنوری کو دمادم مست قلندر ہوگا اور اسکی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی انہوں نے کلاس فور کو درپیش مسائیل پر بھی تفصیل بحث کی اور ایکی حل کے لئے اعلی حکام سمیت وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے بھی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں