778

سول ہسپتال بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ کی معیاری اور بہتر عمارت کی تعمیر پر 75 کروڑ روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے جسے جون 2018 ءتک مکمل کرلیاجائیگا۔شہزاد نصیر۔

سول ہسپتال بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ کی معیاری اور بہتر عمارت پر 75 کروڑ کی لاگت سے تعمیری کام تیزی سے جاری ہے جسے جون 2018 ءتک مکمل کرلیاجائیگا۔ یہ بات محکمہ مواصلات و تعمیر ات ضلع مالاکنڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر شہزاد نصیر نے آج اپنے دفتر میں مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز 17مئی 2013 کو کیا گیا تھا جس پر جون 2017 ءتک مجموعی طور پر 54 کروڑ 63 لاکھ 82 ہزار روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ موجودہ مالی سال کے دوران اس مقصد کے لئے 20 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے جاچکے ہیں۔ جن میں سے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسی سال منصوبے پر پانچ کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ ابھی تک منصوبے پر گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران مجموعی طور پر 60 کروڑ 9 لاکھ اور 80 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے پر کام آخری مراحل میں ہے جسے جون 2018 تک مکمل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ہسپتال کی نئی عمارت میں عوام کو صحت کی تمام جدید سہولیات ، آلات، مشینری اور ماہرڈاکڑوں کی خدمات مہیا کی جائیں گی جو انشاءللہ علاقے کی اندازاََ سات لاکھ آبادی کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں