691

سیاسی مداری ایک بار پھر نمودار ہو کرعوام مختلف حیلوں بہانوں سے دھوکہ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال)سیاسی مداری ایک بار پھر نمودار ہو کرعوام مختلف حیلوں بہانوں سے دھوکہ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ آسلام ، امن پختوں قوم حقوق ، تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوںنے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ عوام نے ان تمام لوگوں کو ازما چکے ہیں ، سوات پر ٹیکس کا نفاذ کسی صور ت میں قابل قبول نہیں ۔ نوجوانوں کو باعزت روزگار ،صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی ، انصاف کی فراہمی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے ۔ جو ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ۔ بے نظر انکم سپورٹ پروگرام سے ملک بھر میں 55 لاکھ خواتین مستفید ہو رہی ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو ان کے تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ کر یں گے، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی کے 6 کے نامزد امیدوار مختار رضاخان، این اے 3 کے امیدوار شہریار امیر زیب، ضلعی نائب صدر فیاض خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان خانانخیل، سابق امیدوار پی کے 6 شہزاد خان، عبدلغفار خان، اصغر خان، شاہ نواز خان، عالم زیب خان، فضل نعیم باچا، لعل بہادر خان، ابوبکر صدیقی، اویز خان، و دیگر نے حلقہ پی کے 6 کے علاقہ پارڑئی میںایک بڑے شمولیتی جلسے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے تیر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔کیونکہ عوام سے جھوٹی وعدوں کے ہر گز قائل نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظر بھٹو نے اس ملک کے پسماندہ اور غریب طبقات کے حقوق کیلئے جنگ لڑتے ہو ئے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر مگر غاصب اور جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ 25جولائی تیر کے نشان پر مہر ثبت کر یں اور اپنے علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں