593

سیدوشریف تدریسی اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں. رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن نے کہاہے کہ سیدوشریف تدریسی اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں ،مریضوں کو ادویات ملتی ہیں نہ ہی تشخیص کی کوئی سہولت دستیاب ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت من گھڑت تبدیلی اور صحت کے انصاف کے دعوے تو کررہی ہے لیکن اس کے برعکس حقیقت میں کچھ نہیں بلکہ اسپتال کی حالت ابتر سے ابتر تر ہورہی ہے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سب سے پہلے سیدوشریف اسپتال پر چھاپہ ماریں اور سوات کے عوام سے تعلیم کے میدان میں ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں ،انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے اسپتال کو دیا جانے والا فنڈ بھی بند کردیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں