170

سیدو شریف اسپتال میں آکسیجن پلانٹ انسٹال کردیا گیا

وزیر اعلی محمود خان کی ذاتی دلچسپی پر کویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سنٹرالیز آکسیجن پلانٹ انسٹال کر دیا گیا۔ترجمان سیدو شریف اسپتال کے مطابق اکسیجن پلانٹس کی کیپیسٹی 8400ایم 3 ہے،پلانٹ سے کویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل اکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پلانٹ اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ اکسیجن گیس فراہم کرے گا، پلانٹ سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈ ختم ہو جائے گا، پلانٹ سے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے کریٹیکل مریضوں کی بروقت ضرورت پوری ہوگی، پلانٹ میں 1300(249سی ایف ٹی) آکسیجن سلنڈر کی کیپیسٹی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں