990

سی پیک منصوبہ روٹ منتقلی پر خاموشی نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا . سابق صوبائی وزیر واجد علی خان

سی پیک منصوبہ روٹ منتقلی پر خاموشی نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ، یہ ن لیگ اور تحریک انصاف کی مشترکہ پالیسی تھی، ادھر روٹ کا تعین کرنا تھا اور ادھر انصاف والے غیر ضروری ایشو ز پر دھرنا دے رہے تھے ، ان خیالات کا اظہار عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر، برکت علی، قیوم کاکا، ایاز،ابراہیم ،نیاز علی طوفان سمیت 72 خاندانوں نے قومی وطن پارٹی سے ناطہ تھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، شمولیتی پریس کانفرنس میںضلعی سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان ، تحصیل بابوزئی کے صدر عبدالکریم خان ، جنرل سیکرٹری عبید اللہ خان ، سابق ناظم ریاض خان ، شاہ خان اور دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں ، ہماری سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ، امن کی بحالی سمیت تعلیم کے میدان ہو یا سڑکیں ،ہم نے پختونخوا کے عوام کیلئے بے شمار منصوبے لائے ہیں اور عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہورے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی مخلوط حکومت نے کونسا میگا پراجیکٹ لایا جس سے عوام مستفید ہوسکے ، انصاف اور تبدیلی کے نعرے نے عوام کو مایوس کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے ، تاریخ گواہ ہے اسی قوم کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے جان کے نذرانے دیکر امن کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا ، آخر میں انہوں نے نئے شامل ہونے والوںکو خوش امدید کہا اور ان کو سرخ ٹوپیا پہنا کر کہا کہ اعتماد کو ہر صورت بحال رکھیں گے، کارکن اور ورکر پارٹی کا سرمایہ ہوتا ہے اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، یہی ورکرز ہمارا مستقبل اور پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالنے والے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں