980

شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن میں سست روی برداشت نہیں کرینگے،ڈی پی او سوات

مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے،اجلاس سے خطاب
سوات(پریس ریلیز)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مرو ت کے سربراہی میںبدھ کے روز اپنے دفتر میںمٹہ،خوازہ خیلہ،مدین اور کبل سرکل کے کرائم میٹنگ کی اجلاس کی ،اجلاس میں ڈی ایس پی مٹہ اکبر محمد ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ باچا حضرت،ڈی ایس پی کبل فاروق جان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حسین بادشاہ ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت نے کہاکہ قیام امن کو بحال رکھنا ہمارا اولین ترجیح ہے،سوات کے عوام محب وطن ہے انکی قربانیوں کے بدولت سوات میں امن بحال ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات کے زمین تنگ کردی ہے شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن کو تیز کیا جائے،جس سے جرائم میں کمی آئےگی ، انہوں نے افسران بالا کوسختی سے ہدایات دی کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے پولیس کو چاہےئے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا ئے،مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے، فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے صورت میں کاروائی انسدادی عمل میں لائی جائے، لاوڈ اسپیکر کے غیرقانونی استعمال پر پابندی لگائی جائے،پولیس آفیسران جرائم کے روک تھام کے متعلق پبلک لیزان کمیٹی کےساتھ میٹنگزکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں