68

شوکت علی یوسفزی کا بغیر سیکورٹی کے اچانک مینگورہ شہر آمد ، ایس کریم کھائی

سوات صوبائی وزیر لیبر و ثقافت شوکت علی یوسفزی کا بغیر سیکورٹی کے اچانک مینگورہ شہر آمد ، ایس کریم کھائی ، بائی پاس روڈ پر شاپنگ کی ، سوات سیاحوں کیلیے محفوظ ترین علاقہ قرار دے دیا ، سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات ایئں اور حسین نظاروں سے لطف اٹھائیں ، شوکت یوسفزی گزشتہ شام صوبائی وزیر لیبر و ثقافت شوکت علی یوسفزی نے اچانک مینگورہ شہر کا دورہ کیا اور بغیر سیکورٹی کے شہر میں پیدل گھومے ، اس موقع ہر وہ بائی پاس گئے جہاں پر انہوں نے فالودہ کھایا اور مارکیٹوں میں شاپنگ بھی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میرے دورے کا مقصد سوات کے امن کا پیغام پوری دنیا کو دینا ہے کیونکہ سوات جیسی جنت نظیر وادی ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ اور یہاں کے عوام کے روزگار کا زریعہ ہے اور اس امن کیلیے ہم نے ، سیکورٹی اداروں اور عوام نے جو قربانیاں دی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ سوات پرامن علاقہ ہے اور پوری دنیا کے سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوات ایئں اور یہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھایئں انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان پورے ملک سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلیے خصوصی اقدامات اٹھا ئے ہیں جس کے وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات اور دیگر علاقوں کا رخ کر رہی ہے اور یہ علاقے سیاحوں کیلیے جنت بن گئے ہیں اور اسی وژن کے مطابق مختلف علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات کی دریافت کے بعد شانگلہ ، دیر اور دیگر اضلاع میں بھی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے جس سے معاشی خوشحالی ارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں