875

شہداءکا سوات پولیس پر بہت بڑا قرض ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے آفس میں ہفتہ کے روز سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ضلع سوات میں شہداءکے لواحقین کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ رکھاگیا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہداءکا سوات پولیس پر بہت بڑا قرض ہے ،انکی بدولت سوات امن کا گہوارہ بنا ہے ۔ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ شہداءلواحقین کے مسائےل حل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے ۔شہدا ءکے لواحقین نے ڈی پی او سوات کو اپنے مسائےل سے آگاہ کیا ،اور ڈی پی او سوات نے انکے مسائےل حل کرنے کیلئے فوراً احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات شہداءکے لواحقین کے ساتھ گھل ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں