401

شہریار آفریدی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریار آفریدی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کہ بعد خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ اپنے پیغام میں شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں. آمین یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کا بھی کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اےوزیرآباد سے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ ، رہنما نہال ہاشمی، امیر مقام، عطا تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا گزشتہ دونوں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کرانتقال کرگئیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں