918

شیخ سلیم اللہ خان کی وفات سے علماء،طلباءاور امت مسلمہ اپنے ایک عظیم مذہبی رہنماء،مشفق استاد جبکہ مدارس دینیہ ایک عظیم سرپرست سے محروم ہوگئے

جمیعت طلباءاسلام کے صوبائی رہنماءحافظ بختی روان لودہی نے کہاہے کہ شیخ سلیم اللہ خان کی وفات سے علماء،طلباءاور امت مسلمہ اپنے ایک عظیم مذہبی رہنماء،مشفق استاد جبکہ مدارس دینیہ ایک عظیم سرپرست سے محروم ہوگئے ،دعا ہے کہ اللہ پاک شیخ سلیم اللہ کے درجات کو بلند فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،ا س موقع پر جمیعت طلباءاسلام کے سابق مرکزی صدر حافظ محمد ادریس سواتی،مولانا نورمحمداور قاری حمید الرحمن کے علاوہ جمیعت علماءاسلام اور جمیعت طلباءاسلام کے رہنماءبھی موجود تھے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ شیخ سلیم اللہ عالم اسلام کا درخشندہ ستارہ تھے انکی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکے گا انہوںنے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی شیخ سلیم اللہ خان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحیقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں