144

صحافی عدنان باچا کو سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ممبر شپ دے دی گئی

صحافی عدنان باچا کو سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ممبر شپ دے دی گئی۔اس حوالے سے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمان، جنرل سیکرٹری شہزاد نوید، نیاز احمد خان،شیرین زادہ، غفور خان عادل اور دیگر کابینہ کے عہدیداران شریک ہوئے، اجلاس میں سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی جبکہ سوات میں وائس آف جرمنی اور ڈیلی ٹائمز نمائندے عدنان باچا کو ممبر شپ دے دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں