437

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام حجام دکانداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جمعہ, ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک دکانیں کھول سکتے ہیں

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام حجام دکانداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جمعہ, ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک دکانیں کھول سکتے ہیں اس دوران حجام حضرات درج ذیل اختیاطی تدابیر پر سختی سےعمل درآمد کریں گے۔
1) حجام حضرات صرف سر کے بالوں کی کٹنگ کرینگے جبکہ داڑھی بنانے سے اجتناب کریں گے کیونکہ وہ گھر بھی بنائی جاسکتی ہے۔
2) حجام اپنی دکان میں ہاتھ دھونے کیلئے صابن, ہینڈ سینیٹائزر اور پانی رکھیں گے اور ایک گاہک کے کٹنگ کے بعد خود بھی ہاتھ دھوئے گا اور ہاتھوں میں ہینڈ سینیٹائرز لگائے گا۔
3) حجام اور گاہک دونوں نے ماسک پہنا ہوگا۔
4) حجام اپنے دکان میں سماجی دوری برقرار رکھے گا, مصافحہ یا ہاتھ نہیں ملایا جائیگا بلکہ السلام علیکم پر اکتفا کیا جائے۔
5) حجام تولیہ استعمال نہیں کریگا, کھڑکیاں کھول کر, سیلینگ فین اور ایگزاسٹ فین چالو رکھے گا. ایک گاہک کے بعد کرسیوں پر جراثیم کش سپرے کریگا.
6) حجام دکان میں اختیاطی تدابیر پر مشتمل پینافلیکس یا پمفلٹ آویزاں کرے گا۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں