202

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے ,کھلونا نما اسلحوں ,آتش بازی کے سامان و پٹاخوں کی خرید وفروخت, ہوائی فائرنگ و آتش بازی سے اجتناب کرنے کی تاکیدکی

صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے ,کھلونا نما اسلحوں ,آتش بازی کے سامان و پٹاخوں کی خرید وفروخت, ہوائی فائرنگ و آتش بازی سے اجتناب کرنے کی تاکید کرتے ہوۓ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در امد کرنے سمیت سیکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں, ضلعی انتظامیہ و ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے تمام امت مسلمہ بلخصوص پاکستانی قوم, خیبر پختونخوا اور سوات کے عوام اور حلقہ نیابت کے باسیوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے قوم سے امت مسلمہ اور وطن عزیز کی سربلندی، ترقی و خوشحالی کیلیۓ خصوصی دعا کی اپیل بھی کی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پیر کے روز سوات سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں کورونا کی تیسری لہر کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے بہترین لائحہ عمل اور لوگوں کا حکومت کیساتھ تمام متعارف کردہ کرونا سے متعلق خصوصی تدابیر پر عمل درامد میں تعاؤن کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی نیچے اگئی ہیں۔ انہوں نے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا ایس او پیز سے متعلق سہولیات و انتظامات یقینی بنانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے بھی اس حوالے سے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ دکھانے کی اپیل کی ہے۔ صوبائی وزیر نے عوام پر عید اپنے ہی گھروں میں منانے اور سماجی فاصلوں کا اہتمام کرنے سمیت تمام صاحب حیثیت و مخیر حضرات سے ان کے گاؤں و پڑوس میں غریب مستحق و نادار لوگوں, بیواؤں, یتیموں اور خصوصی افراد کی خاص خیال رکھنے اور ان سے تعاؤن کرنے کی بھی تاکید کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں