356

صوبا ئی وزیر ہا وسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ویلج کونسل گورتئی 4 کروڑ روپے ترقیاتی کام کر کے ملک کی تاریخ میں ایک انقلاب بر پاکردیا۔فورم رپورٹ

صوبا ئی وزیر ہا وسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ویلج کونسل گورتئی 4 کروڑ روپے ترقیاتی کام کر کے ملک کی تاریخ میں ایک انقلاب بر پاکردیا۔ ویلج کونسل گورتئی میں کئی منصوبے پا یا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ کئی منصوبوں کی منظوری دے کر جس پر عنقریب کا م شروع ہو جا ئے گا۔ جس پر ہم ویلج کونسل گورتئی کے تمام عوام منسٹر ہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی کوشا ندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پا کستان تحریک انصاف گورتئی تنظیم کے سرپرست اعلیٰ بخت بلند خان کاکا سابق نا ئب ناظم ویلج کونسل گورتئی داود خان، سابق جنرل کونسلر تاج محمد خان، جنرل سکرٹری اسماعیل خان ودیگر نے ایک فورم رپوٹ میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے تعلیم کی میدان میں گورنمنٹ گرلز پر ائمری سکول نمبر 2 کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے واٹر ٹینک کیلئے 40 لاکھ روپے ہسپتال کالونی ٹیوب ویل کیلئے ایک کروڑ وپے گلی کوچوں کیلئے 70 لاکھ روپے سے تعمیر کرچکے ہیں جبکہ گلی کوچوں کیلئے مزید 60 لاکھ روپے منطور ی دے کر علاقے کے تمام گلی کوچوں کے مسائل حل کردیئے گورتئی قبرستان سے چار دیواری 40 لاکھ روپے کے خطیر رقم سے کا م جاری ہے ساتھ ہی بجلی کی مد میں گورتئی کو 40 بجلی کی پول اور4 عدد بجلی ٹراں نسفارمر فراہم کر کے نصب کردیئے ہیں انہوننے کہا کہ اب چونکہ صوبا ئی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے بیو ٹیفکیشن کے مد میں 17 کروڑ روپے منظور کر چکے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہو جا یئگا۔ جس میں میں بریکوٹ بازار، مانیار بازار گورتئی بازار کوٹہ ابوہا، شموزئی پارڑئی شامل ہیں، اس منصوبے میں گورتئی میں سٹریٹ لا ئٹس فٹ پاتھ تعمیر کر یں گے اس کے علاہ ڈاکٹر امجد علی نے گورتئی میں دو مساجد کیلئے سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی ہے اس پر بس نہیں صرف ویلج کونسل گورتئی میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے زکوۃ کے مد میں غریب گھرانوں پر تقسیم کر چکے ہیں ساتھ ہی 270 گھرا نوں کو سو ئی گیس میٹر ز بغیر کسی زحمت نصب کر کے علاقے کے عوام کا سوئی گیس کا دیر ینہ مسلہ حل کردیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر امجد علی ایم این سلیم الرحمن کے کوششوں سے ویلج کونسل گورتئی میں 3 کلومیٹر پا یپ لا ئین بچھا دیا ہے جس سے سو ئی گیس کے مسلے میں کافی حد تک کمی ائی ہے انہوں نے کہا کہ صوبا ئی وزیر ڈاکٹر امجدعلی ویلج کونسل گورتئی میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک جال بچھا دیا ہے۔ انشااللہ بہت جلد علاقے کے تمام مسائل بطریق احسن حل کر کے دم لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ سابق ادوار میں ویلج کونسل گورتئی مسلسل نظر انداز ہونے کی وجہ سے پسماندہ علاقہ کے نام مشہور تھا اب اللہ کے فضل وکرم سے کر پشن اور کمیشن کا ددور گزر چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کے بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری ہے حلقہ پی کے 6 میں صوبا ئی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے تمام کلاس فور نوکریاں میرٹ کے بنیاد تقسیم کر کے ایک مثال قایم کردی۔ قبل ازیں کلاس فور نوکریاں بھی مولی اور گاجر جیسا فروخت ہو رہے تھے۔ جس پر علاقے کے تمام عوام صوبا ئی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں