541

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی سکول نویکلے میںکھلی کچہری کا انعقاد

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی سکول نویکلے میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمن خان، اسسٹنٹ کمشنر انم ناصرڈی ایس پی سرکل بریکوٹ باچا حضرت،ٹی ایم او افضل خان،ہلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائیریکٹر اسد خان،عباس خان سمیت مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع سوات زمین خان،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انم ناصر نے لوگوں کے مسائل سنے ،کھلی کچہر ی میں درجنوں شرکاءنے مسائیل پیش کئے اور مختلف محکموں پر شکایات کے انبار لگا دئےے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع سوات زمین خان نے ہر سائل کی شکایت کو خود سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے صاف پانی اور بیٹھنے کے انتظام کیا گیا تھا انہوں کہا کہ عوام الناس کی شکایات پر قانونی دائر ہ کار میں رہتے ہوئے مسائل حل کیے جارہے ہیں اورمحکموں سے رپورٹ بھی لی جارہی ہیںمجموعی طور پر 27سائلین نے محکمہ واپڈا،محکمہ سوئی گیس،محکمہ معدنیات،محکمہ ریونیو،پٹوار ،این ایچ اے،محکمہ ایجوکیشن،محکمہ ہیلتھ،محکمہ ایری گیشن،لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے بریکوٹ کے خلاف شکایات کیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع سوات زمین خان نے ہنگامی نوٹس لیتے ہوئے مسائیل کو پرفوری عمل درآمد کی ہدایت کی جبکہ دیگر امور سے متعلقہ درخواستوں کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،علاقے کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر انم ناصر کی کار کردگی کو خوب سراہا اور انکو محسن بریکوٹ قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں