115

ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کے احکامات پر ضلع سوات کے تمام پولیس سٹیشن کو سٹیشنری مہیا کی گئ

پولیس سٹیشن کو روزانہ کے بنیاد پر دفتری کام کے لئے سٹیشنری کی بہت ضرورت ہوتی ہے، جس کے لئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے اکاونٹ آفیسردفتر ڈی پی اُو ایوب خان، سٹیشنری کلرک ندیم کو ضلع سوات کے تمام تھانہ جات کے لئے سٹیشنری مہیا کرنے کا حکم دیا، جس پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اکاونٹ آفیسر دفتر ڈی پی اُو ایوب خان نے سٹیشنری خریدکر جس میں پرنٹر کاغذ، فوٹوسٹیٹ کاغذ، سادہ رم، کاربن پیپر، بال پوائنٹ، رجسٹرز، پنسلز، سٹیپلرز و دیگر سامان دفتر ڈی پی اُو آفس لایا گیا۔جس کو بعد میں بدست ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے اکاونٹ آفیسر ایوب خان کے ہمراہ ضلع سوات پولیس سٹیشن کے محررران میں تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں