380

ضلع باجوڑ کے قبائلی مشران کی محمد اعجاز خان سے سیدو شریف میں ملاقات

ضلع باجوڑ کے مختلف قبائلی مشران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان سے ان کے دفترسیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باجوڑ میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ علاقہ مشران نے ڈی آئی جی محمد اعجاز سے اپیل کی کہ باجوڑ میں تھانوں اور سب ڈویژن کی تعداد کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔ لیویز اور پولیس میں بھرتیاں شروع کریں۔ بھرتی میں باجوڑ کے مقامی لوگوں کو بھی بھرتی کیا جائے۔ آر پی او محمد اعجاز خان نے علاقہ کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع باجوڑ میں ان کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔ علاقہ مشران اور پولیس مل کر اس ضلع میں پائیدار امن قائم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں