666

ضمنی الیکشن سوات پی کے 3کے لئے 23جبکہ پی کے 7کے لئے 17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

بریکوٹ( تاجدار عالم )ضمنی الیکشن سوات پی کے 3کے لئے 23جبکہ پی کے 7کے لئے 17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی جبکہ پی کے 3 میں ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھائی محمد علی خان دو بھتیجوں افتاب علی خان اور سجاد علی خان نے بھی کاغذات جمع کئے ہیں، سوات میں ضمنی الیکشن کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا، الیکشن کمیشن ضلع سوات آفس کے مطابق حلقہ پی کے 3کے لئے 23 جبکہ پی کے 17افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی،حلقہ پی کے 7کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا، سعید خان، محمدرحمان، بریکوٹ سے تیمور خان ،عزیزالرحمن،عبداللہ،علی شاہ، متحدہ مجلس عمل کے حسین احمد کانجو، پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان اللہ شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے وقار احمد خان، قومی وطن پارٹی کے محمد شیر علی شاہ،آزاد امیدوار فضل اکبر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالغفور اور دیگر شامل ہے، جبکہ اس طرح حلقہ پی کے 3کے لئے پی ٹی آئی کے محمد زیب خان، پاکستان مسلم لیگ کے سردار خان، اور دیگر شامل ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل ہوگیا ہے اور اس کے بعد چار ستمبر کو سکرونٹی کا عمل ہوگاجس میں مقررہ وقت پر تمام امیدوارں شریک ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں