677

عبدالجلیل خان نے فضل خالق(SDEO) بابوزئے سوات کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر PSRA تقرری پر دلی مبارک باد

بریکوٹ (تحصیل رپورٹر) جناح سکول کے ڈائیریکٹر اور پی ایس ایم اے کے ضلعی صدر عبدا لجلیل صدر پی ایس ایم اے سوات اور نائب صدر پین کے پی کے عبدالجلیل خان نے فضل خالق(SDEO) بابوزئے سوات کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر PSRA تقرری پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے طویل اور وسیع تجربے اور اعلی کارکردگی کی روشنی میں اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں انہوں نے کہا کہ جناب فضل خالق صاحب ایجوکیشن میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس عہدے پر تعیناتی در حقیقت ان کی اعلی خدمات کا اعتراف ہے جوکہ انہوں نے محکمہ تعلیم میں نہایت جان فشانی سے سر انجام دیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صدر پی ایس ایم اے نے جناب فضل خالق سے امید کا اظہارکیا کہ بطور AD تعیناتی سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مزید بہتری آئے گی اور وہ اصلاحاتی عمل کے ذریعے اس کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ جناب فضل خالق اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع سوات کے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں اداروں کے منتظمین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں