775

عبد الجلیل خان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین)کا صوبائی بائب صدر منتخب

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین)سوات بورڈ کے تینوں اضلاع سوات ،بونیراور شانگلہ کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس ابدالی سکول اینڈ کالج امانکوٹ میں منعقدہوا جس میں پی ایس ایم اے ضلع سوات کے تمام کابینہ سمیت ضلع بونیر ،ضلع شانگلہ کے صدور اور جنرل سیکرٹریزنے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ،ذمہ دران نے تعلیمی اور تنظیمی سیشن کے لئے متفقہ طور پرعبد الجلیل خان ڈائیریکٹر جناح سکول اینڈ کالج بریکوٹ جوپی ایس ایم اے کے ضلعی صدر بھی ہیںکو انکی بہترین کارکردگی اور محنت کی وجہ سے سوات بورڈ کی سطح پر PENکا صدر اور صوبے کی سطح پرنائیب صدر منتخب کیا گیا ،جس پر تما م شرکاءنے اتفاق کیا ،اس موقع پر منتخب صوبائی نائب صدر عبد الجلیل خان نے تمام شرکاءاور ساتھیوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کی انشاءاللہ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بہتری اور انکے مسائیل کو خوش اسلوبی سے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں