359

عشیرئی درہ اپر دیر کے علاقہ کرمینہ میں ا سمانی بجلی گرنے درجنوںمال مویشی ہلاک ہوگئے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )عشیرئی درہ اپر دیر کے علاقہ کرمینہ میں ا سمانی بجلی گرنے درجنوںمال مویشی ہلاک ہوگئے جس کی مالیت تقریباً چھ لاکھ روپے بنتے ہیںحکومت ہماری مدد کرے ہم بہت غریب ہیں
تفصیلات کے مطابق عشیرئی درہ اپر دیر کے علاقہ مینہ میں13جون کو شام 6بجے اسمانی بجلی گرنے درجنوںمال مویشی ہلاک ہوگئے۔ علاقہ شموزئی قبر شاہ کے رہائیشی میر افضل خان اور اسکے بھائی زرباز خان نے میڈیا کو بتایا کہ عشیرئی درہ اپر دیر میں 13جون کو شام 6بجے اسمانی بجلی گرنے سے ہمارے درجنوںمال مویشی ہلاک ہوگئے جس کی مالیت تقریباً چھ لاکھ سے ذیادہ ہے مالکان کے مطابق 25 عددبھیڑیاں ہلاک ہوگئی ہیں اور اسمانی بجلی گرنے سے یہ واقہ پیش ایا انہوں نے بتایا کہ ہم گرمی کے موسم میںعشیرئی درہ اپر دیر کے علاقہ کرمینہ میں گزارتے ہیں اور سردی میں ہم اپنے علاقے زرخیلہ شموزئی واپس اجاتے ہیں انہوں نے حکومت اور انتطامیہ سے اپیل کی ہم بہت بے بس اور لاچار ہیں ان جانوروں کے علاوہ ہمارا کوئی اسرا نہیں ہماری مالی مدد کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں