654

علاقہ نویکلے کیلئے منظور شدہ سو ئی گیس پائپ لا ئن دوسری علاقے منتقلی کے خلاف نویکلے کے عوام سر اپا احتجاج

بریکوٹ کے علاقہ نویکلے کیلئے منظور شدہ سو ئی گیس پائپ لا ئن دوسری علاقے منتقلی کے خلاف نویکلے کے عوام سر اپا احتجاج بن گئے، نو یکلے کیلئے 400 میٹر پا ئپ لا ئین منظور ہو چکا ہے اور با قاعدہ ایم این اے سلیم الر حمن اور وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے با قاعدہ افتتاح کیا تھا۔ مگر نا گریز وجوہات کے بنا پر نویکلے کے پا ئپ لا ئین علاقہ ابو ہا منتقل کیا جا رہا ہے جو علاقہ نویکلے عوام کے ساتھ انتہا ئی ظلم وزیادتی ہے۔ ان خیالات کاااظہار پاکستان مسلم لیگ یونین کونسل کوٹہ کے صدر نیاز محمد خان عرف تور خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیرزیب خان اجمل خان کاکا خیل، ارسلاخان، پرویز خان، ودیگر نے احتجاج پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں کوٹہ اور علاقہ ابو ہا کے اپنے ٹی بی ایس ہیں مگر اس کے با وجود نویکلے کیلئے 400 میٹر پا ئپ لا ئین منظور ہو چکا ہے اب نویکلے کے پا ئپ لا ئن علاقہ ابو ہا منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے بھی علاقہ نویکلے کے سوئی گیس پا ئپ دوسری علاقہ منتقل کرنے کی کوشش کی تو نو یکلے کے عوام سٹرکوں پر نکل ائیں گے۔ انہوں نے وزیر ہاسنگ داکٹر امجد علی اور ایم این اے سلیم الر حمن سے پرزور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ نویکلے کے سو ئی گیس پا ئپ لا ئن علاقہ نویکلے میں پچھا دیا جا ئے علاقے کے عوام پر رحم کر یں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں