629

علاقہ کو ہر قسم گند سے صاف کرنے کےلئے تمام منتخب افراد سے تعاون کریں

صفائی اور ڈمپنگ گراونڈ کے حوالے سے تحصےل ناظم کے زےر صدارت اجلاس تحصےل کو حقےقی معنوں مےں وادی جنت نظےر بنانے کا عزم تفصےلات کے مطابق تحصےل ناظم حبےب اللہ ثاقب کے زےر صدارت اےک اجلاس منعقد ہو اجس مےں اے اے سی قاضی احسان الرحمان ،تحصےل نائب ناظم محمد شعےب ،ٹی اےم او اختر اےوب ،تحصےل کونسلر اقبال حسےن ،ضلعی کونسلر شاہد علی ،ناظم نےبر ہوڈ مدےن 1انوار الدےن ،ناظم مدےن 2حزب اللہ ،صدر مدےن بازار ٹرےڈ فےڈرےشن عمر گلاب ،ناظمےن کونسلرز اتحاد تحصےل بحرےن کے صدر سےد علی شاہ اور دےگر شامل تھے اجلاس مےں صفائی مہم کے حوالے سے تفصےلی گفتگو ہوئی اور علاقہ کو ہر قسم گند سے صاف کرنے کےلئے تمام منتخب افراد سے تعاون کرنے اور مہم کا حصہ بننے کی اپےل کی اور کہا کہ ٹی اےم اے کو گند ٹھکانے لگانے کےلئے ڈمپنگ گراونڈ کا جو مسئلہ درپےش ہے اس کے حل کےلئے فی الفور اقدامات اٹھانے کےلئے اےک کمےٹی بھی تشکےل دی گئی تاکہ وہ جگہ کا تعےن اور متعلقہ افراد سے زمےن لےز پر لےنے کےلئے ٹاسک دےا گےا اس موقع پر تحصےل ناظم حبےب اللہ ثاقب نے کہا کہ تحصےل بحرےن اےک سےاحتی علاقہ ہے اور سےزن شروع ہونے والا ہے ہمےں چاہےں کہ ہم قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کےلئے اپنے ارد گرد کے ماحول ،اور درےائے سوات کو گندگی سے صاف رکھےں تاکہ سےاح حضرات سوات کے حسن سے لطف اندوز ہوسکے انہوں نے کہا کہ ٹی اےم اے بحرےن کےساتھ تعاون ہمارا فرےضہ ہے کہ وہ حقےقی معنوں مےں جنت نظےر وادی کو اپنے اصل حالت مےں برقرار رکھےں اس موقع پر اے اے سی قاضی احسان الرحمان نے ےقےن دلاےا کہ اس سلسلے مےں ہم ہر قسم کے تعاون کےلئے تےار ہےں اور جہاں بھی کوئی مسئلہ ہو تو افہام و تفہےم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرےنگے اور اگر کسی نے ساتھ تعاون نہ کےا تو قانونی کاروائی کا اپشن بھی موجود ہے ٹی اےم او اختر اےوب نے کہا کہ سوات ہمارا علاقہ ہے اس کی صفائی بھی ہمارا فرض بنتا ہے جہاں بھی ضرورت ہو ہمارے سنےٹری ورکرز حاضر ہونگے اور ہم اےک قدم اگے ہونگے تمام منتخب نمائندہ گان نے اس مہم مےں شرےک ہونے اور ڈمپنگ گراونڈ کے مسئلہ کے حل کےلئے مکمل تعاون کی ےقےن دھانی بھی کی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں