678

علاقے کے عوام کے تمام مسائل کا خاتمہ اور محرومیوں کا اذالہ کر یں گے…مختار رضا خان

بریکوٹ (نمائندہ خصوصی ) اگر اللہ نے موقع دیا اور حلقہ نیابت کے غیور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ، تو انشااللہ علاقے کے عوام کے تمام مسائل کا خاتمہ اور محرومیوں کا اذالہ کر یں گے۔ غریب اور پسماندہ طبقات کو تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف فراہمی مشن کا حصہ ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو محترمہ شہید بے نظر بھٹو نے ملک کے پسماندہ اور غریب طبقات کے حقوق کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر مگر جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ عوام 25 جولائی کے دن تیر کے نشان پر مہر ثبت کر یں اور اپنے علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کر یں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 6 مختار رضا خان، ضلع سوات کے سینئر نائب صدر فیاض خان، سابق امیدوار پی کے 6 شہزاد خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان خانانخیل، جنرل سیکرٹری فضل نعیم باچا،پریس سیکرٹری علاوالدین خان، و دیگر نے سب ڈویثرن بریکوٹ کے علاقہ گھڑئی شموزئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے اس ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنا یا اور ساتھ ہی غریب عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیا۔ جس کے بدولت آج پورے دنیا میں پاکستان کے عوام محنت مزدوری کے غر ض مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بجلی ٹرانسفارمر اور سوئی گیس پائپ ، پر سیاست کا بازار گرم ہے ۔ لیکن اس با وجود مخالف سیاسی جماعتوں کو تاریخی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا اور حلقہ نیابت کے غیورعوام نے اعتماد کااظہار کیا ، تو علاقے کے عوام کو پینے کی صاف پانی ، صحت تعلیم کے سہولیات دیں گے۔سابق ادوار میں سیاسی لوگوں نے عوام سے مختلف سیاسی نعروں۔ اسلام ، امن ، اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر پشاور اور اسلام آباد کے روشنیوں میں گم ہو جا تے۔ لیکن ہم نے بغیر کسی عہدے عوام کے بلا تفریق خدمت کی ہے اور ائندہ بھی کر تے رہیں گے۔ اللہ کے فضل و کر م سے اپنے ذاتی خرچ پر تقریبا 800 کے قریب غریب لا چا ربچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت یونیفارم ، اور تدریسی کتب فراہم کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں