799

علم کے بغیر ہمارا معاشرہ نا مکمل ہے. عمر ڈیر عزام ڈائیریکٹر سوات ایجوکیشن اکیڈمی

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال ) علم کے بغیر ہمارا معاشرہ نا مکمل ہے ‘ ایئے اپنے آنے والے نسلوںکو ایک تعلیم یافتہ ماحول فراہم کریں ‘ ہمیں اپنے بچوں کے انگریزی کے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور مذہبی تربیت بھی کرنے ہونگے ‘ ایک بہترین طالب علم تب بنتا ہے جب والدین اور اساتذہ دونوں ان کے صحیح پرورش کریں ‘ پرائیویٹ تعلیمی ادارے معاشر ے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ‘ قوموں کی ترقی میں علم سب سے اہم رُکن ہے جس قوم میں علم کی کمی ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے ‘ بدامنی اور دہشتگردی کے اصل وجوہات تعلیم کی کمی ہے‘ ان خیالات کا اظہار سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے نئے کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈائریکٹر عمر ڈھیر عزا م ، پرنسپل فرید خان اور ہونہار طلباءنے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو علم کے حصول میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی کیونکہ ہمارے نبیﷺ کے ارشاد تعالیٰ ہے کہ علم حاصل کرو ‘ ہمیں اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی تعلیم سے بھی روشناس کرانا ہوگا ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملاکنڈ ڈویژن میں بدامنی اور دہشتگردی کا بنیادی وجہ کم علمی تھی اور وہ طبقہ زیادہ دہشتگردی کی طرف گئے جو غیر تعلیم یافتہ تھے۔انہوں نے مذید کہا کہ سوات ایجوکیشن اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے نئے کیمپس میں نیا طرز تعلیم مہیا کیا جائے گا جدید طرز کے اس بلڈنگ میں طلباءکو تمام وسائیل دستیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں