49

عوامی حمایت سے محروم سیاسی بیروزگاروں کی سیاست آخری ہچکولے کھارہی ہے

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرہاوسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے محروم سیاسی بیروزگاروں کی سیاست آخری ہچکولے کھارہی ہے، چوروں کی ٹولے کیلئے آج کایہ جلسہ ایک معمولی جھلک ہے، پی ڈی ایم اوراپوزیشن جماعتوں کاکوئی نظریہ نہیں ہے آج چوروں اورڈاکو ذاتی مفادات کیلئے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں نوازشریف تصدیق شدہ چور اورلٹیر ا ہے، دوائی خریدنے کیلئے انگلینڈ میں کوب مزے اڑارہے ہیں، دامن صاف ہے اور عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنایاہے اگر ایک چور کی حمایت کچھ لوگ کرسکتے ہیں تو پاک دامن لیڈر عمران خان کی حمایت ان کے کارکن کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بریکوٹ گراؤنڈ میں حلقہ پی کے 6 کے زیراہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے انصاف یوتھ ونگ کے صدر حنیف خان، سمیرپراچہ، ارشدعلی ,بخت بلند کاکا، اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ڈاکترامجد کہا کہ علاقے میں 17 کروڑ روپے کے خطیرلاگت سے بریکوٹ بائی پاس کی تعمیرجاری ہے۔ 28کروڑ روپے بریکوٹ ہسپتال میں تعمیرپرخرچ کی جارہی ہے۔ 13 کروڑ روپے گرلز پرائمری سکول تعمیرکی ہے دوارب تیس کروڑ روپے علاقے میں تعمیرپرخرچ کی جارہی ہے بریکوٹ میں 90 فیصد لوگوں پر پانی سپلائی جاری ہے اور پانی کامسئلہ حل کردیاہے۔ علاقے میں 95فیصد گلی کوچوں کی پختگی کو یقینی بنایاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوات میں تعلیمی انقلاب برپاکردیاہے۔ دو مکمل یونیورسٹیوں کا قیام اور دوکملیکس کی تعمیر بھی اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم دوست حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے مخالفین بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ باصلاحیت لوگوں کو بلدیاتی انتخابی میدان میں اتاریں گے۔ پی کے 6میں بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اورکسی کو ترقی اورخوشحالی کی اس راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں