787

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کا واپڈا کے اوور بلنگ کے خلاف واپڈ دفتر بریکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کا واپڈا کے اوور بلنگ کے خلاف واپڈ دفتر بریکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ ‘ مظاہر ین نے بجلی بل ہاتھ میں لیئے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ‘ ہمارے سو یونٹ کے بجائے ہزاروں یونٹ لکھ کر بل بھیج دیتے ہیں کوئی میٹر ریڈر میٹر چیک نہیں کرتے ‘ زیادہ بل آنے کی وجہ سے غریبوں کے کمر ٹوٹ گئے ‘ علاقے کے ایم پی اے ، ایم این اے اور واپڈا کے اعلیٰ حکام کے علم میں لانے کے باوجود یہ ظلم بند نہیں ہوتے ‘ ا ن خیالات کا اظہا ر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے رہنماؤں ریاض علی خان ، امین اللہ خان ، بالی خان ، حماد خان نے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ واپڈا اہلکاروں کی من مانیاں ایک نہ ختم ہونے والا داستان ہے زیادہ بل بھیجنا ان ظالموں کا وطیرہ ہے ‘ ائے روز احتجاج اور اخباری بیانات اور اعلیٰ حکا م کے نوٹس میں لانے کے باوجود اور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ تین سو ، چار سو روپے کے بل کے بجائے غریب کے گھروں ہزارو ں روپے بھیج دیئے جاتے ہیں جوکہ غریب شخص کی بس کی بات نہیں ہوتی ‘ حلقے کے ایم پی اے اور ایم این اے نے اس مسئلے پر چھپ کا روزہ رکھ لیا ہے ‘ ایم پی اے کہتے ہیں کہ یہ وفاق کا مسئلہ ہے جبکہ ایم این اے ووٹ لینے کے بعد اسکا شکل تک نہیں دیکھا ہم اپنا فریاد کسی کو سنائے ‘ ہم بے یارو مددگار ہوگئے ہیں ‘ واپڈا آفس میں کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے اس لئے میٹرز بروقت چیک نہیں کئے جاتے لہذا اپ لوگ اعلیٰ حکام کے پاس جائے کہ سب ڈویژن بریکوٹ کو سٹاف کی کمی کو پورا کریں ‘ محکمے کے سٹاف کی کمی کی وجہ سے غریب کو رولایا جارہا ہے ‘ حکومت فوری طور پر یہ ظلم کو بند کریں اور بل بغیرمیٹر ز چیک نہ بھیج دیا کریں ورنہ بھر پور احتجاج کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں